ایرانی عوام نے آج بروز جمعرات 29 دسمبر كے دن كو جب سات سال پہلے انقلاب مخالف عناصر كی سازشوں كے خلاف شدید رد عمل دیا گیا تھا كو عقیدت كے ساتھ منایا اور سامراجی قوتوں بالخصوص امریكہ اور ناجائز صہیونی ریاست كے خلاف شدید نعرہ بازی كی.
اس دن كی مركزی تقریب ایرانی دارالحكومت تہران میں منعقد ہوئی جس میں امام رضا (ع) كے مطہر روضے كے منتظمین ادارے، آستان قدس رضوی كے سربراہ علامہ 'سید ابراہیم رئیسی' شریك تھے اور انہوں نے اس موقع پر خطاب بھی كیا.
اس باوقار تقریب میں ایرانی شہریوں نے سات سال پہلے فتنہ برپا كرنے والے عناصر كے اقدامات كی شدید مذمت كرتے ہوئے ، ان سازشوں كے خلاف اٹھ كھڑے ہونے والے عوام كی جرات كو خراج عقیدت پیش كیا.
مركزی تقریب سے خطاب كرتے ہوئے آستان قدس رضوی كے سربراہ علامہ سید ابراہیم رئیسی نے كہا كہ سات سال پہلے اسی دن ایرانی عوام نے روحانی بصیرت اور قیام عاشورا كے مقاصد كو اپنے دل و دماغ میں ركھ كر سڑكوں پر آكر اور اسلامی نظام، مادر وطن، شہدا كے خون اور ولایت فقیہ كا بھرپور دفاع كیا.
انہوں نے بتایا كہ 29 دسمبر كو رونما ہونے والے تاریخی دن كو ایرانی عوام كی جرات كو ہرگز فراموش نہیں كیا جاسكتا اور اس دن ہماری جرات مند قوم نے ملك دشمن عناصر اور ان كی پشت پناہی كرنے والی عالمی سامراجی طاقتوں كو منہ توڑ جواب دیا.
تفصیلات كے مطابق، تہران كی مركزی تقریب میں شریك ایرانی شہریوں نے بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ)، شہدائے انقلاب كو خراج عقیدت پیش كیا.
سات سال پہلے 30 دسمبر 2009 كے دن (9 دی 1388 ایرانی سال) ایران میں منعقدہ صدارتی انتخابات كے بعد بعض ملك دشمن عناصر نے تہران سمیت بعض شہروں میں ہنگامہ برپا كیا جن كو بیرونی حمایت حاصل تھی مگر ایرانی قوم نے سڑكوں پر آكر ہوئے ملك دشمن عناصر كی ناجائز خواہشات كو مسترد كرتے ہوئے ملكی سالمیت كا بھرپوردفاع كیا.
مطالب مشابه