پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

امریکہ نے اردوغان کے الزام کو مضحکہ خیز قراردیدیا

امریکہ نے اردوغان کے الزام کو مضحکہ خیز قراردیدیا


امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ترک صدر اردوغان کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر کا امریکہ پر شامی دہشت گرد گروہوں کی مدد کا الزام مضحکہ خیز ہے۔امریکہ شام مخالف گروہوں کو طیارہ شکن میزائل فراہم نہیں کررہا ہے۔ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوغان نے انقرہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ امریکا شام میں سرگرم باغی گروپوں سمیت داعش اور کرد باغیوں کو اسلحہ اور مدد فراہم کررہا ہے۔ ادھر روس کا بھی کہنا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کو خطرناک ہتھیار فراہم کررہا ہے جس سے روسی فوج کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔