جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

لبنان کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سعد حریری کو اعتماد کا ووٹ دے دیا

لبنان کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سعد حریری کو اعتماد کا ووٹ دے دیا


وزیراعظم سعد حریری کی کابنیہ کی توثیق کے لیے بدھ کے روز، پارلیمنٹ میں رائے شماری کرائی گئی جس میں بانوے ارکان نے حصہ لیا۔ لبنانی پارلیمنٹ کے بانوے اراکین میں سے ستّاسی ارکان نے کابنیہ کی تشکیل کے وزارتی اعلامیہ کے حق میں ، چار نے مخالفت میں جبکہ ایک نے نیوٹرل ووٹ دیئے-

کابنیہ کی تشکیل کے وزراتی بیان میں، اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں لبنانی عوام کے جائز حق مزاحمت کی حمایت اور تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ لبنان کی تیس رکنی کابنیہ میں، آٹھ مارچ الائنس اور نیشنل فری موومنٹ کو سترہ جبکہ چودہ مارچ گروہ اور اس کی اتحادی جماعتوں کو تیرہ وزارتیں دی گئی ہیں۔

لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل سیاسی میدان میں حزب اللہ کے حامیوں کی اہم کامیابی ہے۔ حزب اللہ لبنان، ملک کی ارضی سالمیت اور امن و سلامتی کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔