جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

سیاسی اور دینی بصیرت، ملت ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے: ڈاکٹر علی لاریجانی

سیاسی اور دینی بصیرت، ملت ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے: ڈاکٹر علی لاریجانی


اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ملت ایران نے تیرہ سو اٹھاسی مطابق دو ہزار نو کو عاشورا کے دن میدان میں بھرپور طریقے سے حاضر ہو کر اسلامی انقلاب کے سیدھے راستے میں اپنے ٹھوس عزم و ارادے کو ایک بار پھر حاکم کر دیا۔

 ڈاکٹر علی لاریجانی نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز پر ملت ایران کے نو دی مطابق انتیس دسمبر دوہزار نو کے قیام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نے رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات سے اور ایسے حساس موقع پر کہ جب امریکہ اور بعض ممالک اور صیہونی عناصر، حیلے بہانوں سے ایران میں بحران پیدا کرنا چاہتے تھے، دینی و انقلابی غیرت و جذبے سے امور کو اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سیاسی و دینی ہوشیاری اور بصیرت، ملت ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور اسلامی انقلاب کے شہیدوں کے راستے پر چلنے، رہبر انقلاب اسلامی کی پیروی اور قومی اتحاد سے، اغیار کے مقابل اسلامی انقلاب کا قلعہ مزید مضبوط ہوا ہے۔

ایرانی عوام نے نو دی مطابق تیرہ سو اٹھاسی مطابق انتیس دسمبر دو ہزار نو کو سماج دشمن عناصر سے نفرت و بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے ان فتنہ پرور عناصر کو دنداں شکن جواب دیا تھا کہ جو دسویں صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے بہانے غلط راستے پر چل پڑے تھے۔