logo logo
  • تاریخ انتشار:‌ 1395/10/08 - 12:00 ق.ظ
  • چاپ
آج اسلام اور اسلامی مزاحمتی تحریک کو شیخ الجبری جیسے نڈر اور بےباک علماء کی ضرورت ہے

آج اسلام اور اسلامی مزاحمتی تحریک کو شیخ الجبری جیسے نڈر اور بےباک علماء کی ضرورت ہے

آج اسلام اور اسلامی مزاحمتی تحریک کو شیخ الجبری جیسے نڈر اور بےباک علماء کی ضرورت ہے

 حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسلام اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے خلاف اسرائیل اور سعودی عرب کی مشترکہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب دونوں دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہے ہیں لیکن کامیابی اسلامی مزاحمتی تحریک کو ہی نصیب ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے شیخ عبدالناصر الجبری کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اور اسلامی مزاحمتی تحریک کو شیخ الجبری جیسے نڈر اور بےباک علماء کی ضرورت ہے شیخ الجبری کا نام اسلامی مقاومت کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہےگا کیونکہ انھوں نے اپنے منصبی فرائض کو احسن طریقہ سے انجام دیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کے وحشیانہ اور بہیمانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بحرین، یمن، شام، لیبیا ، مصر اور عراق میں سعودی عرب کے معاندانہ اور وحشیانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب کا مکروہ چہرہ عالم اسلام کے سامنے نمایاں ہوگیا ہے سعودی عرب آج امریکہ اور اسرائیل کے باطل محاضذ کا حصہ ہے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ سعودی عرب آج ابوجہل اور ابو لہب کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔

مطالب مشابه