شنبه 8 اردیبهشت 1403

14 August 2023

حج اسلامی ملکوں کے آپس میں جوڑنے کا راستہ: رضا امیری

حج اسلامی ملکوں کے آپس میں جوڑنے کا راستہ: رضا امیری


سید رضا صالحی امیری نے تہران میں کہا کہ تمام ایرانی حکام رجعت پسند سعودیوں کی جانب سے بند کیے جانے والے حج اورعمرے کے راستے کو کھلوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب، ضروری حالات فراہم کرے تو ایرانی حکومت ایرانی حاجیوں اور زائرین خانہ خدا کے لیے یہ راستہ فراہم کرے گی۔ سید رضا صالحی امیری نے حج کا راستہ بند کرنے کے سعودیوں کے اقدام کو عالم اسلام کو کمزور کرنا قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ حج کے راستہ کھلنے کا مطلب، اہل بیت اطہار (ع) کا ثمرہ دنیا تک منتقل کرنا ہو گا۔ سعودی عرب نے گذشتہ سال بے بنیاد وجوہات کی بنا پر ایران اور شام سمیت بعض اسلامی ملکوں کے حاجیوں کو حج ادا کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ جبکہ دو ہزار پندرہ میں عید قربان کے دن سعودی حکام کے ناقص انتظامات اور ان کی نااہلی کی وجہ سے چار سو چونسٹھ ایرانی حاجیوں سمیت ہزاروں حاجی منی کی سرزمین پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔