شنبه 8 اردیبهشت 1403

14 August 2023

عراق میں فرقہ واریت پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے: عمار حکیم

عراق میں فرقہ واریت پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے: عمار حکیم


الفرات نیوز کے مطابق، مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ سید عمارحکیم نے ملک کی پارلیمنٹ کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ملک کے دہشت گردوں سے آزاد شدہ علاقوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہماؤں نے اس دوران تاکید کی کہ تارکین وطن کو جلد از جلد اپنے آبائی علاقوں میں بسانے کی کوششیں تیز کی جائیں گی۔

عمارحکیم نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں فرقہ واریت پھیلا کر ملک تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ نے عمار حکیم کے ساتھ عراق کی سیاسی اور اندرونی صورت حال کے بارے میں اہم ملاقات کی ہے۔

یاد رہے کہ بعض شرپسند عناصر عراق کو فرقے کے بنیاد پر تقسیم کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔