چهارشنبه 5 اردیبهشت 1403

14 August 2023

اسرائیلی وزير اعظم نے برطانوی وزير اعظم سے ملاقات منسوخ کردی

اسرائیلی وزير اعظم نے برطانوی وزير اعظم سے ملاقات منسوخ کردی


فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرار داد منظور ہونے کے بعد اسرائيلی وزير اعظم نیتن یاہو آگ بگولہ ہوگئے ہیں اس نے قرارداد کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیتے ہوئے برطانوی وزير اعظم تھریسامے سے بھی ملاقات منسوخ کردی ہے۔
اسرائیل نے امریکہ کے بعد برطانیہ پر بھی شدید تنقید شروع کردی ہے ،اسرائیلی وزیراعظم نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے جنوری کی 17سے 20کے درمیان مجوزہ ملاقات کو منسوخ کردیا ہے۔
اسرائیل نے پہلے امریکہ پر قرارداد کے پیچھے ہونے کا الزام لگایا اور اوبامہ انتظامیہ کی جانب اپنی توپوں کا رخ کرلیا ،اب جب برطانیہ نے یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات منسوخ کردی ہے ۔ ادھرامریکہ میں اسرائیلی سفیر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اس قرارداد کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے جو افسوس اور شرم کی بات ہے۔