جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

افغانستان نے ماسکو میں روس، چین اور پاکستان کے سہ فریقی اجلاس کو مداخلت قرار دیا ہے

افغانستان نے ماسکو میں روس، چین اور پاکستان کے سہ فریقی اجلاس کو مداخلت قرار دیا ہے


افغانستان کے متعدد سینیٹروں نے اتوار کے روز اپنے کھلے اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ کسی بھی ملک کو افغانستان کے بارے میں اپنی مرضی سے کسی بھی طرح کا اجلاس تشکیل دینے کا حق حاصل نہیں ہے۔
افغانستان کی سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین حسیب اللہ کلیم زئی نے اس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افغانستان کے بارے میں ماسکو اجلاس کو، بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصول کے منافی قرار دیا۔ اس سے قبل افغانستان کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے ملک کے بارے میں اس قسم کے تشکیل دیئے جانے والے اجلاس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ افغانستان کے مستقبل کے بارے میں روس، چین اور پاکستان کا سہ فریقی اجلاس، منگل کے روز ماسکوں میں تشکیل پا رہا ہے۔ البتہ ابھی اس اجلاس کے ایجنڈے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم قوی امکان یہی ہے کہ اس اجلاس میں افغانستان میں امن و سلامتی کے بارے میں گفتگو ہو گی۔