جمعه 10 فروردین 1403

14 August 2023

شامی فوج نے 15 شامی شہریوں کو تکفیریوں کی قید سے آزاد کرا لیا

شامی فوج نے 15 شامی شہریوں کو تکفیریوں کی قید سے آزاد کرا لیا


شامی فوج نے لاذقیہ کے مضافات میں کارروائی کرکے 15 شامی شہریوں کو تکفیری دہشت گردوں کی قید سے آزاد کرالیا ہے۔

 شامی فوج نے ایسے 15 شامی شہریوں کو داعش کی قید سے رہا کرالیا ہے جنہیں 4 سال پہلے اغوا کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے داعش کے ایک مسلح شخص کے تبادلے میں 15 شامیوں کو آزاد کرالیا ہے۔

آزاد ہونے والوں میں چند فوجی جوان، ایک پولیس افسر، ایک خاتون اور اس کے والدین شامل ہیں۔

داعشی دہشت گردوں نے انہیں 4 سال قبل لاذقیہ کے مضافاتی گاؤں سے اغوا کرلیا تھا۔

شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، مذکورہ افراد، داعش کے ''ابوالبرا'' نامی  سینیئر اہلکار کے بدلے رہا کرالئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم احرار الشام نے قیدیوں کے تبادلے کی پیش کش کی تھی۔