پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

28سال کے مذاکرات کے بعد، چین اور روس کو ملانے والے پل کی تعمیر کا کام شروع

28سال کے مذاکرات کے بعد، چین اور روس کو ملانے والے پل کی تعمیر کا کام شروع


چین اور روس نے 28سال کے مذاکرات کے بعددریائے آمور پر چین اور روس کو ملانے والے پل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دریائے آمور پر دونوں ملکوں کے درمیان تعمیر ہونے والا یہ پہلا پل ہے ، یہ پل 1283میٹر طویل ہے اور یہ چین کے ہائی ہی شہر کو روسی شہر بلاگو وش چینک سے ملاتا ہے ، رابطے کے حوالے سے یہ بڑا اہم پل ہے جو چین منگولیا روس اقتصادی راہداری کا حصہ ہے ، یہ دونوں خطوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنائے گا ۔یہ بات چینی کمیونسٹ پارٹی ہائی ہی کے کن اینٹنگ نے کہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پل کی تعمیر سے چین اور روس کے درمیان تجارت ،بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری ، توانائی اور قدرتی وسائل کو فروغ حاصل ہوگا ، یہ پل چین کے دور دراز کے مشرقی علاقوں اور چین کی شمالی صوبوں کے صنعتی علاقوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ،پل پر 2.5ارب یوآن تقریباً 360ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی اور اکتوبر 2019ء میں آمد و رفت کیلئے کھول دیا جائے گا ، دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنیوالے لوگوں کی تعداد سالانہ 15لاکھ کے قریب ہوجائے گی جبکہ 2020ء تک اس میں مزید اضافہ ہوگا.