شنبه 8 اردیبهشت 1403

14 August 2023

ہندوستان کے کلکتہ شہر میں داعش کا دہشتگردانہ حملہ ناکام

ہندوستان کے کلکتہ شہر میں داعش کا دہشتگردانہ حملہ ناکام


ہندوستان کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ کلکتہ کے ایک بازار میں 'محمد مصر الدین ' نامی داعش سے تعلق رکھنے والے ایک حملہ آور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ حملہ آور کلکتہ کے ایک بازار میں ہندوستان میں مقیم روسی، امریکی اور برطانوی شہریوں کی آمد و رفت کے راستے میں خودکش دھماکہ کرنا چاہتا تھا لیکن اسے گرفتار کیا گیا۔

اس واقعے کے بعد، اس بازار کے قریب حفاظتی انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے۔

ہندوستان کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق محمد مصرالدین کئی عرصے سے شام، افغانستان اور بنگلادیش میں شدت پسندوں سے رابطے میں تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام اور لیبیا میں داعش دہشتگرد گروہ کی مسلسل ناکامیوں کے بعد، اس گروہ کے عناصر نے ہندوستان میں دہشتگردانہ حملے کا یہ منصوبہ بنایا تھا۔