پنج شنبه 9 فروردین 1403

14 August 2023

دفاعی اور سیکورٹی حکام کی افغان سینیٹ میں طلبی

دفاعی اور سیکورٹی حکام کی افغان سینیٹ میں طلبی


افغان سینٹ نے مارجہ ضلع کو طالبان کے حوالے کئے جانے کے معاملے پر جوابدھی کے لیے ، وزیر دفاع، وزیرداخلہ اور قومی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کو منگل کے روز ایوان میں طلب کرلیا ہے۔ ارکان سینیٹ کا کہنا ہے کہ مارجہ ضلع کو طالبان کے حوالے کئے جانے کا اقدام، طالبان کی کوئٹہ شوری کو پاکستان سے افغانستان منتقل کرنے کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔

ایک ماہ قبل امریکی خبر رساں ادارے ایسوشی ایٹڈ پریس نے طالبان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ طالبان کی کوئٹہ شوری پاکستان سے ، افغانستان منتقل ہوگئی ہے تاہم افغانستان کے صدارتی دفتر نے اس کی تردید کی تھی۔
میڈیا رپورٹوں کےمطابق، وزارت دفاع نے فیصلہ کیا ہے کہ مارجہ ضلع سے سیکورٹی اہلکاروں کو باہر نکال لیا جائے تاکہ اس ضلع میں طالبان کی موجودگی کا راستہ ہموار ہوسکے۔
اس سے قبل افغان صدر کے نائب ترجمان دواخان مینہ پال اور ہلمند کے گورنر حیات اللہ حیات نے بھی ، طالبان کی کوئٹہ شوری کی پاکستان سے افغانستان منتقلی کی خـبروں کی سختی کے ساتھ تردی کی تھی۔ افغان طالبان کی کوئٹہ شوری سولہ ارکان پر مشتمل ہے۔