پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

شام اور روس کے مشترکہ آپریشن میں متعدد دہشتگرد ہلاک

شام اور روس کے مشترکہ آپریشن میں متعدد دہشتگرد ہلاک


شامی افواج نے اتوار کو صوبہ حمص کے جنوبی علاقے میں دہشت گردوں کے ایک مرکز پر بڑا حملہ کیا ۔ اس حملے میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دو دہشت گردہ سرغنہ بھی شامل ہیں ۔دوسری طرف روسی جنگی طیاروں نے تیفور فوجی ہوائی اڈے کے اطراف میں داعش کے ٹھکانوں پر زبرست بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں بہت سے دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تیفور فوجی ہوائی اڈہ حمص کے مضافات میں واقع ہے ۔ داعش گروہ کے افراد اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ روسی جنگی طیاروں نے بمباری کرکے ان کے حملے کو ناکام بنادیا۔شام سے موصولہ ایک اور خبر میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں واقع القصاع نامی علاقے پرمارٹر گولے داغے ہیں ۔ شام کے علاقے حسکہ سے بھی رپورٹ ملی ہے کہ داعش نے اس علاقے میں اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ یہ علاقہ ان کے ہاتھ سے نہ نکلنے پائے ۔ یاد رہے کہ داعش نے حسکہ میں اپنے بہت سے افراد کو جو فرار کررہے تھے، موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔