اسلامی جمہوریہ ایران کے قالین سازوں کی جانب سے اقوام متحدہ کیلئے تیار کئے جانے والے خصوصی 'امن' نامی قالین کو نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا.
مغربی آذربائیجان میں قالین سازوں نے سفید سبز زیتون كے رنگوں كے استعمال سے تیار كیا گیا ہے اور اس كی سجاوٹ 196 قسم كے پرندوں كے پروں سے كی گئی ہے جو كہ دنیا میں امن و سلامتی كی ایك علامت ہو گی.
یہ قالین دو حصوں میں تیار كیا گیا ہے ایك قالین 12 اور دوسرا 16مربع میٹر ہے.
اس قالین كو اقوام متحدہ میں مستقل طور پر نمائش كیلئے پیش كرنے كیلئے اس قالین پر دنیا كی 105 زبانوں میں لفظ امن لكھا گیا ہے.
اس قالین كی نمائش كی افتتاحی تقریب میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے كونسلر امور حسن قشقاوی نے خصوصی شركت كی اور قالین سازوں كی خطے میں امن و استحكام كے قیام كے حوالے سے اس كوشش كو سراہا.
مطالب مشابه