جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

ترکی کا 68 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

ترکی کا 68 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی


ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حملے میں داعش کے 68 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترک فوج کے مطابق شام کے شمالی شہر الباب میں یہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ شام کے شہر الباب پر ترک فوج کا قبضہ ہے اطلاعات کے مطابق الباب میں داعش کے 141 اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور اس تنظیم کے ایک علاقائی ہیڈ کوارٹرز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ ترک وزیردفاع فکری ایزک کاکہنا تھا کہ متعلقہ علاقے میں قائم داعش کا ایک کمانڈ سینٹر اور اسلحے کا ڈپو تھا، جسے تباہ کردیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ داعش نے 2 روز قبل ترکی کے 2 فوجیوں کو زندہ آگ میں جلا دیا تھا اور ان کی ویڈيو سماجی سائٹوں پر ڈال دی تھی۔