شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

ایران کی روسی ہوائی جہاز کے سانحہ پر روسی حکومت اور عوام کو تعزیت

ایران کی روسی ہوائی جہاز کے سانحہ پر روسی حکومت اور عوام کو تعزیت


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے روسی ہوائی جہاز کے سانحہ پر روسی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے روسی جہاز 91 مسافروں سمیت بحر اسود میں گر کر تباہ ہوگيا ہے روسی جہاز کے حادثے میں تمام افراد ہلا ہوگئے ہیں ان میں 9 صحافی بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے کے ٹکڑے ساحلی شہر سوچی سے ڈیڑہ کلو میٹر دور بحیرہ اسود سے 50 سے 70 میٹر کی گہرائی سے ملے ہیں۔روس کی وزارت دفاع نے ایک شخص کی لاش ملنے کی بھی تصدیق کی۔اس سے پہلے طیارے کے ریڈار سے غائب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔جہاز کے تباہ ہونے سے پہلے روسی خبر رساں ادارے آر ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ روس کی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹی یو-154 طیارہ بحیرۂ اسود کے ساحل پر واقع روس کے تفریحی شہر سوچی سے اڑان بھرنے کے بعد ریڈار سے غائب ہوا۔رپورٹس کے مطابق طیارہ شام کے شہر لاذقیہ جا رہا تھا، جہاں روس کے فوجی اڈے پر سال نو کے موقع پر جشن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔