پنج شنبه 30 فروردین 1403

14 August 2023

ایرانی حکومت کی جانب سے حضرت عیسی کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش

ایرانی حکومت کی جانب سے حضرت عیسی کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش


ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نے اپنے مسیحی ہم وطنوں کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے مبارکباد دی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ملک میں رہنے والی مسیحی برادری کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسب سے مبارکباد دی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمت و مہربانی کے پیغمبر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے تمام مسیحی ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے غیور مسیحی برادران حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے صدیوں سے اپنے مسلمان بھائیوں اور دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ بخوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کی مسیحی برادری کی دوسرے ادیان کے ساتھ نہایت احترام اور بزرگی کے ساتھ رہنے پر فخر کرتے ہیں۔