جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

کابل میں افغان رکن پارلیمنٹ کے گھر پر حملہ، چھے افراد ہلاک

کابل میں افغان رکن پارلیمنٹ کے گھر پر حملہ، چھے افراد ہلاک


کابل پولیس کے سربراہ نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں صوبہ ہلمند سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ میر ولی کے گھر پر طالبان کے حملے میں مذکورہ رکن پارلیمنٹ کے تین محافظ اور ان کے گھر کے تین افراد ہلاک ہو گئے-
کابل پولیس کے مطابق بدھ کی رات ایک حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی کو کابل میں رکن پارلیمنٹ میری ولی کے گھر کے باہر اڑا دیا اور اس کے بعد دو حملہ آور گھر کے اندر داخل ہو گئے اور انہوں نے فائرنگ شروع کر دی- واقعے کے بعد افغان سیکورٹی فورس نے گھر کو اپنے محاصر میں لے لیا اور دہشت گردوں اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے درمیان جمعرات کی صبح تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا-
اطلاعات ہیں کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے دونوں ہی حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا البتہ رکن پارلیمنٹ میر ولی اس حملے میں بال بال بچ گئے- یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ اب تک طالبان کے حملوں میں متعدد افغان ارکان پارلیمنٹ مارے جا چکے ہیں-