سه شنبه 4 اردیبهشت 1403

14 August 2023

عراق؛ عراقی فوجی کاروائیوں میں ۲۰ داعشی دھشتگرد ہلاک

عراق؛ عراقی فوجی کاروائیوں میں ۲۰ داعشی دھشتگرد ہلاک


عراقی ذرائع ابلاغ نے صوبہ الانبار میں 20 تکفیری دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

  اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الفرات نیوز کے مطابق، عراقی فوج کی فضائی کارروائی میں 20 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔


عراقی فضائیہ نے الانبار صوبے میں  بیجی ہائی وے قریب  الماحہ نامی علاقے میں کارروائی کرکے متعدد تکفیریوں کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کی گولہ بارود سے بھری 5 گاڑیاں، گولہ بارود کی کئی پیٹیاں اور 4 ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عراقی فوج کی کارروائی میں 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔