جمعه 10 فروردین 1403

14 August 2023

آل خلیفہ حکومت کے مزدوروں کا شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ

آل خلیفہ حکومت کے مزدوروں کا شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ


آل خلیفہ حکومت کے مزدوروں نے آج صبح بحرینی انقلاب کے رہنما شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق، بحرینی سکیورٹی فورسز نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ کر کے گھر میں آنسو گیس کی گولیاں شلیک کی۔ اسی اثنا انقلابی جوانوں نے اس ملک کے عوام سے شیخ عیسی قاسم کی حمایت کا مطالبہ کیا کہ لوگوں کا سیلاب شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں ٹوٹ پڑا۔
بحرین سے ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح ۹:۵۰ منٹ پر شیخ عیسی قاسم کے گھر کو محاصرے میں لیا گیا۔
الدرازا کے علاقے سے سینکڑوں گاڑیاں شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں ان کی گھر جانب روانہ ہوئی تاکہ سکیورٹی فورسز کے محاصرے کو توڑ کر شیخ عیسی قاسم کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے، عوام کے قریب پہنچتے ہی سکیورٹی فورسز نے پہلے ان پر آنسو گیس فائر کر کے مقابلہ کرنے کی کوشش کی لیکن عوام کے جوش و جذبے کو دیکھ کر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق، جب سکیورٹی دستے عوام کے غم و غصہ کو دیکھ کر وحشت کھا گئے اور شیخ عیسی قاسم کے گھر میں داخل ہونے کی جرئت نہ کر سکے تو انہوں نے ہمسایہ کے ایک گھر میں گھس کر دو جوانوں کو بلاوجہ گرفتار کر لیا۔

شیخ عیسی قاسم کے حامیوں نے گھر کے سامنے الفدا اسکوائر پر نماز ظہرین ادا کی اور شیخ کے گھر کی حفاظت کو یقینی بنایا۔