جمعه 10 فروردین 1403

14 August 2023

آئی ایس او کے زیر اہتمام قائد اعظم یونیورسٹی میں یوم مصطفیٰ (ص) کا انعقاد

آئی ایس او کے زیر اہتمام قائد اعظم یونیورسٹی میں یوم مصطفیٰ (ص) کا انعقاد


امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی کے زیر اہتمام قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں یومِ مصطفیٰ کا انعقاد کیا گیا تقریب میں شیعہ سنی علماء کرام نے خطاب کیا جبکہ کثیر تعداد میں طلباء شریک تھے

 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی کے زیر اہتمام قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد  میں یومِ مصطفیٰ کا انعقاد کیا گیا  تقریب میں شیعہ سنی علماء کرام نے خطاب کیا جبکہ کثیر تعداد میں طلباء شریک تھے۔

یوم مصطفیٰ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ عشق رسول مسلمانوں میں وحدت، رواداری اور اخوت کے جذبے کو فروغ دیتی ہے۔

جمعیت علماء پاکستان نورانی پنجاب کے ترجمان علامہ حیدر علوی تعلیمی اداروں میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عاشقوں کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں فرقہ واریت ہے وہ احمق ہیں۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی کے صدر عباس علی کہنا تھا کہ یوم مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے انعقاد پر تمام طلبہ کو سلام پیش کرتا ہوں اور اساتذہ کرام کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری رہنمائی کی اور اس یوم کے انعقاد میں ہمارا ساتھ دیا۔

عباس علی کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کو یہ فخر حاصل ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں اسلام کی ترویج کے لیے سرگرم عمل ہے اور یوم مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی  ہے۔

تقریب سے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر شیرازی اور آغا ڈاکٹر حسنین نادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس یوم کا انعقاد طلباء کو اسلام اور رسول گرامی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات کے بارے میں تعلیم دینا اور تعلیمی اداروں میں غیر اسلامی سرگرمیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ آج امریکہ اور اسرائیل ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لیے عمل پیرا ہیں۔

تقریب کے اختتام میں نعتیہ مقابلہ ہوا جس میں 7 طلبہ نے شرکت کی جس میں اول پوزیشن عدنان علی، سیکنڈ آمنہ بتول اور تھرڈ پوزیشن ذیشان علی نے حاصل کی۔