جن معززین نے محفل میلاد سے خطاب کیا ان میں حجة الاسلام سید محمد حسین صفوی ، حجة الاسلام سید ارشد حسین موسوی، حجة الاسلام شیخ مہدی ذاکری ، حجة الاسلام شیخ غلام احمد بٹ ،مولوی سید مصطفیٰ موسوی وغیرہ شامل ہیں۔ تنظیم کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزمی امام باڑہ بڈگام میں بھاری جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اکرم اور حضرت امام جعفر صادقؑ کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر فرزندان رسالت و امامت کو ہدیہ تہنیت پیش کیا۔اس عید سعید کی مناسبت سے منعقد کی جارہی تقریبات کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرم کی ذات اقدس مسلمانوں کے باہمی اتحاد و اخوت کا سرچشمہ ہے۔عشق رسول کے سامنے فروعی اختلافات کی کوئی قدر وقیمت نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا کہ استکباری قوتوں کو عشق رسول میں پوشیدہ اتحادی صلاحیتوں کا بھر پور اندازہ ہے۔ اسلئے عقیدہ عشق رسول کو تقویت بخشنا وقت کی پکار ہے اور عقیدہ عشق رسول کا شاندار مظاہرہ اسلام دشمن استکباری قوتوں کے عزائم کا بہترین توڑ ہے۔
آغا صاحب نے بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ کے جذبہ اتحاد ملت کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امام خمینیؒ کے مشنِ اتحاد ملت کی آبیاری کیلئے جو پالیسی اختیار کررکھی ہے وہ تمام اسلامی دنیا کیلئے ایک نمونہ عمل ہے۔ انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ہفتہ وحدت کی اختتامی تقریب 17 دسمبر 2016 کو جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں منعقد ہورہی ہے جہاں سے تنظیم کے سربراہ کی قیادت میں عظیم الشان جلوس میلاد النبی برآمد ہوکر مرکزی امام باڑہ بڈگام میں اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے اختتام پر مرکزی امام باڑہ بڈگام میں پُروقار جشن میلاد کا انعقاد ہوگا جس میں کئی مقتدر علمائے دین سیرت النبی کے حوالے سے اپنے بصیرت افروز خطاب سے محظوظ فرمائیںگے۔
مطالب مشابه