شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

حلب کی آزادی کا مطلب شام میں دھشتگردی کا خاتمہ نہیں: شیخ نعیم قاسم

حلب کی آزادی کا مطلب شام میں دھشتگردی کا خاتمہ نہیں: شیخ نعیم قاسم


حزب اللہ کے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلب شہر کی آزادی کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اب شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

 حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شامی شہر حلب میں سرکاری فوج اور عوامی رضا کارفورسز کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  تاکید کی ہے کہ ہمیں ابھی حلب شہر کو صحیح معنوں میں دہشت گردوں سے پاک کرنا ہے اور حلب آپریشن مکمل کرنی ہے۔

شیخ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ حلب سے دہشت گردوں کی جھڑیں ختم کرنے کے بعد ہی ان شاءاللہ کوئی اہم فیصلہ کیا جائے گا کہ آگے کیا کرنا ہے۔

شیخ قاسم نعیم نے تہران میں تسنیم نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حلب شہر کی آزادی کو ہم دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا خاتمہ نہیں سمجھتے ہیں ہمیں ابھی مزید بہت کچھ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کرکے حلب شہر کو آزاد کرایا ہے اور مخالفین کا حلب سے انخلاء بشار اسد کی جیت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔