جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

شیعہ اور اہل سنت کے علماء کی اکثریت تکفیریت کی مخالف

شیعہ اور اہل سنت کے علماء کی اکثریت تکفیریت کی مخالف


ایران کے دارالحکومت تہران میں 30 ویں عالمی وحدت کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روس کے مفتی اعظم کے نمائندے’’شیخ امیر الدین ‘‘نے کہاکہ شیعہ اور اہل سنت علمائے کرام کی اکثریت ماضی اور دور حاضر میں تکفیریت کی مخالف رہی ہے اور وحدت اسلامی ہر چیز سے پہلے اسلام کا ہدف رہا ہے اور ہمیں چاہئے کہ ہم اسی راہ میں جدوجہد کریں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ ایمان اور کفر کے درمیان رابطے کی صحیح تعریف کیا جانا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ کسی مسلمان کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ د وسرے مسلمان کی تکفیر کرے اور اسے کافر قرار دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وحدت کی دعوت قرآن کا پیغام ہے اور مسلمانوں کے درمیان وحدت قرآن اور رسول اکرم (ص) کی سنت کا اصل تقاضہ ہے اور ہمیں چاہئے کہ ہم اس کی پابندی کریں۔