سه شنبه 4 اردیبهشت 1403

14 August 2023

آج شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت: مولوی نذیر احمد

آج شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت: مولوی نذیر احمد


ایرانی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں ماہرین اسمبلی میں  ایرانی صوبے سیستان بلوچستان  کے نمائندے’’مولوی نذیر احمد سلامی ‘‘نے کہاکہ دشمنان اسلام اس حقیقت سے بخوبی واقف ہےکہ امت مسلمہ کی فتح اوراس امہ کے موجودہ مسائل کا خاتمہ اتحاد میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہاکہ قرآنی تعلیمات میں اتحاد کو فروغ دینے کو ایک مذہبی ذمہ داری قراردیا گیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اتحاد کا مطلب اپنے اپنے مذہب کی پیروی کرنا لیکن دشمنوں کے خلاف متحد ہونا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ ماضی کے مقابلے میں آج شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی سب سے زیادہ اہمیت ہےاورتمام مسلمانوں کو اخلاص کےساتھ اتحاد کو مزید مضبوط کرنے میں کردار اداکرنا چاہئے۔

ایرانی اہلسنت عالم دین نے کہاکہ اگر ہم اتحاد کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کرسکتے لیکن عملی طورپر ایسے بہت سے عوامل ہیں جن میں ہم نے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے ہیں۔

موصوف ایرانی اہلسنت عالم دین نے کہاکہ ایران میں بعض ماہرین اورادارے اتحاد کو فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں اوررہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت سید علی خامنہ ای نے اس مسئلے پر بہت زیادہ توجہ دی ہے اورآپ نے  امت مسلمہ کے درمیان اتحادکی اہمیت  پر بہت سے بیانات دیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اتحاد کے مسئلے پر ایران میں ہرسال اتحاد کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہےلیکن بدقسمتی سے دیگر مسلم ممالک میں اسلامی وحدت پر اتنی توجہ نہیں دی جاتی ۔

انہوں نے دیگر اسلامی ممالک، علمائے کرام اوردانشوروں سے مسئلہ اتحاد پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کا مطالبہ ۔

مولوی نزیر احمد سلامی نے کہاکہ اتحاد ایک مذہبی وسماجی مشن ہونے کےساتھ ساتھ اسلامی امت کے وقار اوردشمنوں پر فتح کی ضمانت ہے۔

موصوف عالم دین نے کہاکہ دشمن اس بات سے بخوبی واقف ہےکہ مسلمانوں کے متحد ہونے اورمسلم ممالک میں سیاسی وسماجی اتحاد پیدا ہونے کےساتھ ہی انہیں  شکست ہوگی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اگر اسلامی اتحاد کے مقاصد کو حاصل کیاجاتا ہے تو دشمنان اسلام اسے کبھی بھی برداشت نہیں کرپائیں گےکیونکہ وہ اسلامی ممالک میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکا م ہوجائیں گے اوران ہی وجووہات کی بنا پر وہ مسلمانوں کو متحد ہونے سے روکنے کیلئے سازشیں کرتے آرہے ہیں۔