شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

پاکستان کے شیعہ باہمی اتحاد کے ساتھ اپنی حفاظت کریں/ شیعہ دلیل و منطق کے قائل ہیں نہ گالی گلوچ اور توہین کے

پاکستان کے شیعہ باہمی اتحاد کے ساتھ اپنی حفاظت کریں/ شیعہ دلیل و منطق کے قائل ہیں نہ گالی گلوچ اور توہین کے


پاکستان کے جوانوں کی مذہبی تنظیم ’’اصغریہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن پاکستان‘‘ کے اراکین نے پیغمبر اکرم(ص) کے ایام ولادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر تہران میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی جس میں حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے دنیا بھر میں جاری تکفیری پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: تکفیری ٹولے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کے لیے ہر طرح کی سازشیں انجام دے رہے ہیں۔ لہذا ان سازشوں اور پروپیگنڈوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ شیعہ سنی آپس میں متحد ہو جائیں۔