جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

ایران کی کرنسی ریال سے تومان میں تبدیل کر دی گئی

ایران کی کرنسی ریال سے تومان میں تبدیل کر دی گئی


آج بدھ کو صدر حسن روحانی کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں باقاعدہ طور پر ایرانی کرنسی کو ریال سے تومان میں تبدیل کرنے کی منظور دے دی گئی ہے۔
ایرانی کرنسی کی ریال سے تومان میں تبدیلی سے زائرین امام رضا علیہ السلام کی ایرانی کرنسی کے متعلق پریشانیاں بھی دور ہونگی۔

واضح رہے کہ 10 ریال سے ایک تومان بنتا ہے اور آج کے بعد رسمی طور پر ایرانی کرنسی کو تومان میں ہی حساب کتاب کیا جائے گا۔

یاد رہے اس سے پہلے ایرانی کرنسی نوٹوں پر ریال لکھا ہوتا تھا اور عام مارکٹ میں لوگ تومان بولا کرتے ہیں جس کی وجہ سے غیر ملکیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا تھا۔