جمعه 10 فروردین 1403

14 August 2023

ایران امریکہ کو ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی پر انتہا‏ئی سخت اور منہ توڑ جواب دے گا

ایران امریکہ کو ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی پر انتہا‏ئی سخت اور منہ توڑ جواب دے گا


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز کے خطبوں کے دوران امریکی کانگریس میں ایران مخالف پابندیوں کے قانون کی مدت میں توسیع کے بل کی منظوری کو ایٹمی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے معاہدے کے تعلق سے امریکا کی وعدہ خلافیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ واشنگٹن بین الاقوامی سطح پر اپنے کسی بھی وعدے کی پاسداری نہیں کرتا-

تہران کے خطیب جمعہ نے امریکی صدر باراک اوباما کو نصیحت کی کہ اگر وہ صیہونی لابی کے دباؤ میں آ گئے اور انھوں نے امریکی کانگریس کے ذریعے منظور کئے گئے بل پر دستخط کر دئے تو وہ ہمیشہ کے لئے روسیاہ ہو جائیں گے-

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے منامہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے ایران مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے، جس میں انہوں نے ایران کے مقابلے میں خلیج فارس کے عرب ملکوں کا ساتھ دینے کی بات کی ہے، کہا کہ برطانیہ نے آج تک اسلام کے خلاف جنگ اور مسلمان ملکوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ ڈالنے والے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کیا ہے- انہوں نے کہاکہ برطانوی وزیراعظم کا یہ بیان یورپی یونین کے ساتھ لندن کے تعلقات میں پیدا ہونےوالی مشکلات سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لئے دیا گیا ہے-

تہران کے خطیب جمعہ نے کہاکہ اس طرح کا رویّہ اگرجاری رہتا ہے تو صورتحال لندن کے لئے مزید پیچیدہ ہو جائے گی- انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام ولایت کے محور پر متحد رہ کر اور استقامت کا مظاہرہ کرکے اغیار کی سبھی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے-

تہران کے خطیب جمعہ نے شام اور عراق کے شمالی شہروں حلب اور موصل میں شامی اور عراقی افواج کی شاندار کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ شام اور عراق سے جلد ہی دہشت گردوں کا صفایا ہو جائے گا اور دشمنان اسلام کی کمر ٹوٹ جائے گی- انہوں نے ایران میں آئندہ صدارتی الیکشن کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران میں انتخابات سیاسی جشن کی حیثیت رکھتے ہیں جو ایرانی عوام کی آزادی کے آئینہ دار ہوتے ہیں اور یہ اسلامی جمہوری نظام کی جانب سے ایرانی عوام کو ایک عظیم تحفہ ہے۔