شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

مصر؛ شیخ حسن شحاتہ کے اصلی قاتل کو ۱۴ سال قید کی سزا

مصر؛ شیخ حسن شحاتہ کے اصلی قاتل کو ۱۴ سال قید کی سزا


مصر کی فوجداری عدالت نے اس ملک کی برجستہ شیعہ شخصیت شہید شیخ حسن شحاتہ کے اصلی قاتل کو ۱۴ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی فوجداری عدالت نے اس ملک کی برجستہ شیعہ شخصیت شہید شیخ حسن شحاتہ کے اصلی قاتل کو ۱۴ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
اس عدالت نے شیخ حسن شحاتہ کے قتل کے کیس میں ملوس ۲۳ مجرموں کو ۱۴ سال قید کی سزا سنائی جبکہ ۸ کو بری کر دیا۔
تین سال قبل اٹارنی جنرل نے شیخ حسن شحاتہ کے قتل میں ملوس ۳۱ افراد کی فائل کو تفتیش کے لیے فوجداری عدالت کے حوالے کیا تھا جس نے تین سال اس کیس کے بارے میں جانچ پرٹال کرنے کے بعد ۲۳ افراد کو ۱۴ سال قید کی سزا دے دی اور باقی کو بری کر دیا۔
واضح رہے کہ مصر کے شدت پسند وہابیوں نے ۲۳ جون ۲۰۱۳ میں امام زمانہ (ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام پر حملہ کر کے شیعہ عالم دین شیخ حسن شحاتہ کو ان کے بھائی سمیت شہید کر دیا تھا۔