پنج شنبه 9 فروردین 1403

14 August 2023

امریکی وزیر خارجہ کی ٹرمپ پر نکتہ چینی

امریکی وزیر خارجہ کی ٹرمپ پر نکتہ چینی


پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اس ملک کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، امریکی وزارت خارجہ کے مشوروں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں-

امریکی وزیر خارجہ نے ، دیگر ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ بات چیت کے بعد کہا کہ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کو چاہئے کہ دیگر ملکوں کے حکام کے ساتھ بات چیت سے قبل، وزارت خارجہ سے ہم آہنگ ہوں-

واضح رہے کہ امریکی سربراہان مملکت کے برخلاف ، ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کی سینتیس سالہ پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعے کو،  تائیوان کے صدر کے ساتھ  براہ راست ٹیلفونی گفتکو کی -

تائیوان کے صدر کے ساتھ ٹرمپ کی ٹیلیفونی گفتگو کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کیا گیا اور چین نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے- امریکہ کے نومنتخب صدر نے اسی طرح گذشتہ ہفتے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ٹیلیفونی بات چیت کی جس پر ہندوستان نے ردعمل ظاہر کیا ہے-