جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

تباہ شدہ پی آئی اے طیارہ کے ملبہ سے46لاشیں برآمد

تباہ شدہ پی آئی اے طیارہ کے ملبہ سے46لاشیں برآمد


فوج کی میڈیا برانچ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق طیارے کے کسی مسافر کا جسم صحیح سلامت نہیں ملا۔ان کے جسمانی اعضاءجمع کر کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔ طیارے کے ملبہ کو اکٹھا کرنے میں ریسکیو اہلکاروں کی قریبی گاو¿ں کے رہائشیوں نے بہت مدد کی۔یاد رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ کل شمالی چترال شہر سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ بیان کے مطابق جائے حادثے پر راحت اور بچاو¿ کام میں لگے تقریباً 500فوجیوں نے انتھک کوشش کرکے 46لاشیں بر آمد کرلی ہیں۔ ان تمام لاشوں کو یہاں سے 20کلومیٹر دور ایبٹ ا آباد میں واقع ایوب میڈیکل سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔تباہ شدہ طیارہ میں 31مرد،نوخواتین،دو بچے اور پائلٹ عملے کے پانچ اراکین ملاکر کل 47افراد سوار تھے۔ جن میں دو چینی شہری بھی تھے۔جائے حادثے پر موجود ایک سرکاری افسر تاج محمد خان نے بتایا کہ یہ سبھی لاشیں اتنی زیادہ مسخ گئی ہیں کہ ان کی شناخت تک نہیں ہوسکتی ہے۔ملبا جگہ جگہ بکھرا پڑاہے۔پوپ