شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

نماینده آیت‌الله سیستانی: دنیا کو کروڈوں زائرین اور اربعین سمجھنے کی ضرورت ہے

نماینده آیت‌الله سیستانی: دنیا کو کروڈوں زائرین اور اربعین سمجھنے کی ضرورت ہے


بین الاقوامی گروپ: شیخ عبدالمهدی کربلائی نے زیارت کی مفہوم کو سمجھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی اور شیعوں کی عیقدت و سخاوت مندی سمجھنے کی ضرورت ہے

نماینده آیت‌الله سیستانی:دنیا کو کروڈوں زائرین اور اربعین سمجھنے کی ضرورت ہے

 

ایکنا نیوز- عراقی نیوز ایجنسی «نون» کے مطابق کربلاء میں حضرت آیت‌الله العظمی سیستانی کے نمائندے اورحرم امام حسین(ع) کے متولی شیخ عبدالمهدی الکربلایی نے «زیارت اربعین» سیمینار سے خطاب میں کہا : سوشل میڈیا کو اربعین حسینی کے زائرین ،عاشقان اہل بیت کی ارادت اور عقیدت مندی کو پیش کرنا چاہیے تاکہ عالمی افکار اس سے آشنا ہوسکے۔

 

آستانہ حسینی کے نمایندے أفضل الشامی نے سیمینار سے خطاب میں کہا : اربعین حسینی کی ایک خاص بات جو اسے دیگر زیارات سے ممتاز کرتی ہے اس کا احساس ہمدردی ہے جسمیں اسیران اہل بیت سے اظھار یک جہتی و ہمدردی کے لیے پیدل روی کی جاتی ہے۔

 

سیمینار کے شرکاء نے اربعین کی معنویت اور برکات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی میں آنے والے زائرین کی تعداد معلوم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لیا جائے ۔

 

دو روزہ «زیارت اربعین» سیمینار کربلا میں منعقد کیا گیا جسمیں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمایندے بھی شریک تھے ۔