جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

کیا بغیر ویزا کے اربعین کے موقع پر عراق کا سفر شرعا جائز ہے؟

کیا بغیر ویزا کے اربعین کے موقع پر عراق کا سفر شرعا جائز ہے؟


 

اربعین حسینی کی زیارت اور عراق کے ملکی قوانین کی رعایت کے حوالے سے آیت اللہ جوادی آملی نے پوچھے گئے چند سوالوں کے جواب میں کہا کہ بغیر ویزا کے عراق کا سفر کرنا شرعی طور پر جائز نہیں ہے۔

اربعین حسینی کی زیارت اور عراق کے ملکی قوانین کی رعایت کے حوالے سے آیت اللہ جوادی آملی نے پوچھے گئے چند سوالوں کے جواب میں کہا کہ بغیر ویزا کے عراق کا سفر کرنا شرعی طور پر جائز نہیں ہے۔

 

آپ نے اس سوال کے جواب میں کہ اربعین کی زیارت صرف اسی دن سے مخصوص ہے یا اس سے پہلے اور بعد بھی زیارت اربعین انجام دی جا سکتی ہے؟ کہا: اربعین کی زیارت اسی دن سے مخصوص ہے لیکن اگر بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے اربعین سے پہلے یا بعد کوئی اس زیارت کو انجام دے تو اس کا ثواب حاصل کر لے گا۔
آیت اللہ جوادی آملی نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ویزے کے بغیر عراق کا سفر کرنا زائرین اربعین کے لیے جائز ہے؟ کہا: کسی ملک کے قوانین کی رعایت نہ کرنا، شرعاً جائز نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی نے بھی ایک سوال کے جواب میں ایران و عراق کے قوانین کی رعایت نہ کرنا زائرین اربعین کے لیے ناجائز قرار دیا ہے۔
نیز آیت اللہ مکارم شیرازی نے بھی بغیر ویزا اور پاسپورٹ کے عراق کا سفر ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے: ایرانی جان لیں کہ اربعین کی زیارت عراق میں ہے اور وہ اس پروگرام کے عہدہ دار ہیں ہم ان کے مہمان ہیں اور وہ میزبان، لہذا مہمان کو میزبان کی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ہو گا اس اعتبار سے وہ افراد جن کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے یا ویزا نہیں لے سکے ان کے لیے ملک سے باہر نکلنا اور عراق کا سفر کرنا صحیح نہیں ہے اور اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس کی نماز قصر نہیں ہو گی چونکہ اس کا سفر شرعی اشکال رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں اربعین کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں افراد بغیر پاسپورٹ اور ویزہ کے غیر قانونی طور پر ایران سے نکل گئے جس کی وجہ سے عراق کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایرانیوں پر بھی دوسرے ملک کے قوانین کی رعایت نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔