شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

امام محمد تقی علیہ السلام کی مظلومانہ شھادت پر تمام محبان اھل بیت کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں

شھادت امام جواد علیہ السلام


 آپ کا نام محمد ، کنیت ابوجعفر ، لقب تقی اور جواد ہے ، آپ کی ولادت ماہ رمضان ١٩٥ ہجری کو شہر مدینہ میں ہویی
آپ کی والدہ کا نام سبیکہ تھا ، جن کا تعلق پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آ لہ وسلم) کی زوجہ ""ماریہ قبطیہ "" کے خاندان سے تھا  ۔ اخلاقی فضایل کے لحاظ سے آپ بہت بلند درجہ پر فایز تھیں اور اپنے زمانہ کی بہترین عورتوں میں آپ کا شمار ہوتا تھا ،امام رضا (علیہ السلام) نے ان کو پاک و پاکیزہ، پاکدامن اور با فضیلت خاتون کے عنوان سے یاد کیا ہے
جس وقت امام محمد تقی (علیہ السلام) کے والدامام رضا (علیہ السلام) کی شہادت ہویی اس وقت آپ کی عمر آٹھ سال تھی اور پچیس سال کی عمر میں آپ کی شہادت ہویی  ، بغداد کے قبرستان قریش میں اپنے دادا امام موسی بن جعفر (علیہ السلام) کی قبر کے نزدیک آپ کو دفن کیا گیا ۔