جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

ولادت باسعادت حضرت فاطمہ معصومہ بنت موسی بن جعفر علیہم السلام مبارک باد

بمناسبت دھہ کرامت


آپ کا اسم گرامی فاطمہ ہے ، آپ کا مشہور لقب معصومہ ہے ،آپ کے پدر بزرگوار حضرت امام موسیٰ بن جعفر علیہما السلام اور آپکی مادر گرامی حضرت نجمہ خاتون  ہیں ۔یہی خاتون آٹھویں امام کی بھی والدہ محترمہ ہیں  لہٰذا حضرت معصومہ علیہا السلام اور امام رضا علیہ السلام ایک ہی ماں سے ہیں ۔آپ کی ولادت با سعادت پہلی ذیقعد ہ   ۱۷۳   ہجری  قمری کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔

حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کی فضیلت

یہ بات قابل غور ہے کہ چودہ معصومین علیھم السلام کی زیارت کے بعد جتنی ترغیب آپ کی زیارت کے بارے میں دلائی گئی ہے اتنی ترغیب ائمہ کے کسی اور فرزندیاکسی بھی  ولی خدا کے بارے میں نہیں ملتی ۔تین معصوم شخصیتوں نے آپکی زیارت کی تاکید فرمائی ہے ،جن روایات میں آپکی زیارت کی فضیلت بیان ہوئی ہے ان میں سے بعض تو آپکی ولادت سے قبل معصوم سے صادر ہوئی ہیں ،یہاں تک کہ بعض روایات تو آپ کے والد بزرگوار حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ولادت سے قبل بیان ہوئی ہیں ۔

شیخ صدوق نے صحیح سند کے ساتھ حضرت امام رضا علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ :

مَنْ زَارَھَا وَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّۃ

جو ان کی زیارت کرے گا اسے جنت یقینانصیب  ہوگی

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا ارشاد ہے : مَنْ زَارَ عَمَّتِی بِقُم فَلَہُ الْجَنَّۃ

جس شخص نے بھی قم میں میری پھو پھی کی زیارت کی وہ جنتی ہے

حضرت امام صادق علیہ السلام کا ارشاد ہے : اِنَّ زِیَارَتُھَا تعدل الجنۃ

ان کی زیارت کا صلہ اور اجر جنت ہے

حضرت امام رضا علیہ السلام کا ارشاد ہے :

یا سعد   'مَنْ زَارَھَا فَلَہُ الْجَنَّۃ أوْ ھُوْ مِنْ اَھْلِ الْجَنَّۃ

ائے سعد جو شخص بھی ان کی زیارت کرے گا اس کا اجر جنت اور وہ اہل بہشت میں سے ہوگا ۔