شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے حوالے سے طاہر القادری کا خوفناک انکشاف

ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے حوالے سے طاہر القادری کا خوفناک انکشاف


 پاکستا ن عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی جی رانا عبدالجبار خود ماڈل ٹاون میں ہونے والے قتل عام کی نگرانی کرتے رہے۔

 ایک ٹی وی پروگرام سے گفتگو کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے ڈی آئی جی رانا عبدالجبار پر خوفناک الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل ٹاون میں قتل عام ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کی نگرانی میں ہوا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس میں وہ جلسے سے براہ راست خطاب کریں گے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کسی لائحہ عمل کے اعلان کا بھی اشارہ دیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان آرہے ہیں۔

انہوں نے اپنی جدوجہد کو ماڈل ٹاون کے شہدا کی جنگ قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس سانحہ کو کیس لڑ کر زندہ رکھیں گے۔