سه شنبه 28 فروردین 1403

14 August 2023

فلسطینی ایران اور حزب اللہ جیسے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات مضبوط کریں گے: عصام بکر

فلسطینی ایران اور حزب اللہ جیسے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات مضبوط کریں گے: عصام بکر


ایرانی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں مشرق وسطی ٰ امور کے فلسطینی ماہر ‘‘عصام بکر’’  نے مقبوضہ علاقوں میں تنازعات کے تصفیے میں نئی امریکی انتظامیہ کے کسی بھی طرح کے کردار کو مستردکرتے ہوئے کہا  کہ فلسطینی کبھی بھی امریکی پالسیوں کی پیروی نہیں کریں گےبلکہ ایران اور حزب اللہ جیسے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ  تعاون مزید مضبوط کیا جائے گا ۔

نے کہاکہ فلسطینی عوام امریکہ اور امریکی محور کی پیروی نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ نئے امریکی صدر فلسطینیوں کے خلاف سخت موقف اپناکر اسرائیل کے ساتھ اتحاد مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے امریکی خارجہ پالسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی  اور اسرائیل کا تحفظ واشنگٹن کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے ایران،حزب اللہ اور مقاومتی محور کے ساتھ فلسطین کے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات یقینی طور پر قریبی بنے رہیں گے۔

موصوف  تجزیہ کا نے کہا کہ فلسطینی قوم امریکی سفارت خانے کو تل ادیب سے القدس منتقل کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے سے خوف زدہ ہونے والی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران متعدد بار یہ اعلان کیا تھا کہ وہ صدر منتخب ہو کربیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیں گے اور تل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا حکم دیں گے۔

ٹرمپ کے اس متنازع بیان پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے بھی شدید رد عمل ظاہر کیا گیا تھا۔ فلسطینی مشرقی بیت المقدس کو اپنی مجوزہ خود مختار ریاست کے دارالحکومت کا درجہ دیتے ہیں۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانہ بیت المقدس کیا گیا تو اس کے نتیجے میں تنازع فلسطین کا دو ریاستی حل تباہ ہوجائے گا۔