جمعه 10 فروردین 1403

14 August 2023

طلاق ثلاثہ پر الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کا قومی وفاق برائے ہندوستانی خواتین کی جانب سے خیرمقدم

طلاق ثلاثہ پر الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کا قومی وفاق برائے ہندوستانی خواتین کی جانب سے خیرمقدم


تاہم کہاکہ کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کو مخالف دستور قرار دیتے ہوئے الگ تھلگ نہیں کرنا چاہئے۔ وفاق نے پرزور انداز burka muslim triple talakمیں کہاکہ تمام مذاہب کے پرسنل لاز خواتین مخالف قوانین رکھتے ہیں۔ خواتین کو انصاف اور تمام حقوق سے محروم کیا جاتا ہے۔ اِس لئے وفاق  طلاق ثلاثہ پر الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتا ہے کیوں کہ طلاق ثلاثہ خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ تاہم ہمارا احساس ہے کہ تمام برادریوں کے پرسنل لاز اسی قسم کے ہیں۔ خواتین کے ساتھ انصاف کے نام پر مسلم برادری کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ طلاق ثلاثہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے الہ آباد ہائیکورٹ نے آج اِس قسم کی فوری طلاق کو ظالمانہ، انتہائی اہانت انگیز قرار دیا جو ہندوستان کو ایک متحدہ قوم بننے سے روک رہا ہے۔