پنج شنبه 9 فروردین 1403

14 August 2023

زائرین امام حسین(ع) پر حملہ، دھشتگردوں کی پستی اور مایوسی کی دلیل: آیت اللہ سیستانی

زائرین امام حسین(ع) پر حملہ، دھشتگردوں کی پستی اور مایوسی کی دلیل: آیت اللہ سیستانی


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے نمائندے اور کربلائے معلی کے امام جمعہ سید احمد الصافی نے بتایا ہے کہ آیت اللہ سیستانی نے زائرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دہشت گردوں کی پستی اور مایوسی کی دلیل ہے-

آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے کہا کہ دہشت گرد گروہ جب سیکورٹی فورس کی ہوشیاری کی وجہ سے اربعین حسینی میں شریک  زائرین امام حسین علیہ السلام کو نقصان نہیں پہنچا سکے تو انہوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کرکے حلّہ کے قریب پٹرول پمپ پر زائرین کی بسوں پر حملہ کر دیا- انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر اس دہشت گردانہ اقدام کے بعد زائرین امام حسین علیہ السلام کی تعداد میں اور زیادہ اضافہ ہو گا۔