ستاد مرکزی اربعین|کمیته فرهنگی، آموزشی

banner-img banner-img-en
logo

  ادعیه و زیارات


بیس حج سے بہتر

چاپ
بیس حج سے بہتر

 

52. یزید بن عبد الملک راوی ہیں کہ میں امام صادق ؑ کی خدمت تھا کہ ایک گروہ خچروں پر سوار دکھا امام نے پوچھا یہ کہاں جا رہے ہیں ؟

میں نے عرض کیا : شہداء کی قبروں کی زیارت کے لئے ۔

 امام نے پوچھا :یہ لوگ شہید غریب کی زیارت کو کیوں نہیں جاتے ؟

ایک عراقی نے امام سے عرض کیا : کیا ان کی زیارت واجب ہے ؟

 امام نے فرمایا: اس پردیسی کی زیارت ۲۰ حج اور عمرہ سے بہتر ہے (البتہ حج و عمرہ مطلوب و مقبول )۔خدا کی قسم ابھی امام صادق ؑ کے پاس سے اٹھا نہیں تھا کہ ایک شخص آیا اور اس نے کہا: میں نے ۱۹ حج انجام دیا ہے دعا کریں کہ خدا مجھے ۲۰ویں حج کی زیارت کی توفیق دے ۔

 امام نے کہا: کیا امام حسین ؑ کی زیارت کی ؟

 اس نے کہا : نہیں ۔ آپ نے فرمایا: امام حسین کی زیارت ۲۰ حج سے بہترہے [1]۔

 

[1]. باب 66، حدیث 10؛ امام کے فرمان کی یوں تاویل ہوسکتی ہے کہ امام حسین ؑ کی زیارت ۲۰ مستحب حج و عمرہ کا ثواب رکھتی ہے نہ کہ واجب حج اس لئے کہ واجبات الہیہ اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور کوئی بھی چیز اس کا بدل نہیں ہوسکتی اور ایک واجب کی جگہ دوسری واجب چیز نہیں لے سکتی چہ جائیکہ ایک امر مستحب واجب کی جگہ لے لے ۔

 عضویت در کانال آموزش و فرهنگ اربعین

چاپ

برچسب ها: کامل الزیارات۔ حدیث، امام حسین علیہ السلام

نظرات


ارسال نظر


Arbaeentitr

 فعالیت ها و برنامه ها

 احادیث

 ادعیه و زیارات