ستاد مرکزی اربعین|کمیته فرهنگی، آموزشی

banner-img banner-img-en
logo

  ادعیه و زیارات


دوبارہ پیدا ہونا

چاپ
دوبارہ پیدا ہونا

 

45. عبد اللہ بن مسکان کہتے ہیں کہ میں خود گواہ ہوں کہ اہل خراسان میں سے کچھ لوگ امام صادق ؑ کے پاس آئے اور امام سے زیارت امام حسین ؑ کی فضیلت کے بارے میں سوال کیا :امام نے فرمایا: میرے والد نے میرے جد سے میرے لئے نقل فرمایا ہے کہ آپ نے فرمایا: جو بھی خدا کے لئے قبر حسین ؑ کی زیارت کرے تو خدا اسے ایسا بنا دیتا ہے گویا دوبارہ پیدا ہوا ہے اسے پاک اور بے گناہ قرار دیتا ہے اس راہ میں فرشتے اس کی ہمراہی کرتے ہیں اور اس کے سر پر فرشتے اپنے پروں سے نوازش کرتے ہیں یہاں تک کہ وہ خدا سے ملاقات کرے ۔

اسی طرح فرشتے خدا سے اس کے لئے طلب مغفرت کرتے ہیں اور خدا اسے اپنے عرش کی وسعت کے سایہ میں قرار دے  گا اور فرشتے اس کو آواز دیں گے کہ تم پاک و پاکیزہ ہوگئے اس لئے کہ تم نے پاکیزہ محبوب الہی کی زیارت کی ہے،زائر کے اہل خانہ اور اعزاء بھی حفظ و امان میں رہتے ہیں ۔

 عضویت در کانال آموزش و فرهنگ اربعین

چاپ

برچسب ها: کامل الزیارات۔ حدیث، امام حسین علیہ السلام

نظرات


ارسال نظر


Arbaeentitr

 فعالیت ها و برنامه ها

 احادیث

 ادعیه و زیارات