ستاد مرکزی اربعین|کمیته فرهنگی، آموزشی

banner-img banner-img-en
logo

  ادعیه و زیارات


خدا تم پر ناز کرتا ہے

چاپ
خدا تم پر ناز کرتا ہے

 

44. ذریح محاربی کہتے ہیں میں نے امام صادق ؑ سے اپنے عزیز اور اپنی اولادوں کی بد سلوکی کا شکوہ کیا کہ جب میں ان لوگوں سے امام حسین ؑ کی زیارت کے فضیلت و ثواب کو بیان کرتا ہوں تو وہ مجھے جھٹلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تم امام صادق ؑ کی طرف غلط نسبت دیتے ہو ۔امام نے فرمایا: اے ذریح ! لوگوں کوچھوڑو جو چاہیں کہیں اور جو چاہیں سوچیں ، خدا کی قسم ،خداوند تعالی زائرین امام حسین پر فخر و مباہات کرتا ہے اور اللہ کے مقرب فرشتے اور حامل عرش الہی،  زائرین حسینؑ کے استقبال کو جاتے ہیں اور خدا ان سے کہتا ہے :

کیا تم قبر حسین ؑ کے زائرین کو نہیں دیکھ رہے ہو کہ کس شوق دیدار حسین ؑ اور شوق دیدار فاطمہؐ بنت رسولؐ میں ان کی زیارت کو جا رہے ہیں میری عظمت و جلالت کی قسم میں نے اپنی کرامت و عزت کو ان کے لئے قرار دیا ہے اور وہ جنت جو اپنے محبوں اور انبیاء و رسولوں کے لئے بنائی ہیں انہیں عطا کروں گا ۔

میرے فرشتو! یہ زائرین حسین ؑ ہیں جومحبوب رسول ؐخدا ہیں اور رسولؐ خدا میرے محبوب ہیں جو مجھے دوست رکھتا ہے وہ میرے حبیب کو دوست رکھتا ہے اور جو میرے حبیب کا دوست ہے محبوب اسے بھی دوست رکھتا ہے اور جو میرے حبیب سے دشمنی کرےوہ میرا دشمن ہے اور جو مجھے دشمن رکھے تو لازم ہے کہ میں اس پر سخت عذاب کروں ، شکنجے دوں اور آتش جہنم میں جلاوں اور جہنم کو اس کا ٹھکانا قرار دوں اور اسے ایسا عذاب چکھاوں جسے کسی موجودات کو نہ دیا ہو [1]۔

 

[1]. باب 56، حدیث 5.

 عضویت در کانال آموزش و فرهنگ اربعین

چاپ

برچسب ها: کامل الزیارات۔ حدیث، امام حسین علیہ السلام

نظرات


ارسال نظر


Arbaeentitr

 فعالیت ها و برنامه ها

 احادیث

 ادعیه و زیارات