ستاد مرکزی اربعین|کمیته فرهنگی، آموزشی

banner-img banner-img-en
logo

  ادعیه و زیارات


جنت کے لئے صرف دو قدم

چاپ
جنت کے لئے صرف دو قدم

 

37. امام صادق ؑ فرماتے ہیں کہ خدا نے قبر امام حسین ؑ پر فرشتوں کو معین کررکھا ہے لہٰذا جب بھی کوئی امام حسین ؑ کی زیارت کا قصد کرتا ہے تو خدا اس زائر کے گناہوں کو فرشتوں کے سامنے رکھتا ہے اور جب وہ زائر پہلا قدم زیارت کے لئے بڑھاتا ہے اس کے سارے گناہوں کو فرشتے مٹا دیتے ہیں اور اس کے دوسرے قدم پر اس کے حق میں نیکیاں لکھتے ہیں اور یہ نیکیوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہتا ہے یہاں تک کہ اس شخص پر جنت واجب ہوجائے اور اسکے بعد اس کو آغوش میں لیتے ہیں اور اس کی تقدیس و تجلیل کرتے ہیں اور آسمانی فرشتوں کی جانب ندا کرتے ہیں کہ زائرین حبیب خدا کی تجلیل کرو۔

جس وقت زائرین غسل کرتے ہیں رسول ؐخدا ان سے مخاطب ہوکر فرماتے ہیں اے راہیان کوچہ الہی! تمہیں مبارک ہو کہ جنت میں تم ہمارے ساتھ ہوگے اور اس وقت امیر المومنین انہیں مخاطب کرکے فرماتے ہیں :

مجھ پر فرض ہے کہ تمہاری دنیوی اور اخروی حاجات کو پورا کروں اور دنیا و آخرت میں تم پر کوئی مصیبت نہ آئے اس کے بعد رسول خدا ان کے دائیں اور بائیں سے مخاطب ہوتے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنے اہل خانہ کے پاس پہونچ جائیں[1]۔

 

[1]. باب 49، حدیث 3.

 عضویت در کانال آموزش و فرهنگ اربعین

چاپ

برچسب ها: کامل الزیارات۔ حدیث، امام حسین علیہ السلام

نظرات


ارسال نظر


Arbaeentitr

 فعالیت ها و برنامه ها

 احادیث

 ادعیه و زیارات