ستاد مرکزی اربعین|کمیته فرهنگی، آموزشی

banner-img banner-img-en
logo

  ادعیه و زیارات


یہ سفر تفریحی سفر نہیں ہے

چاپ
یہ سفر تفریحی سفر نہیں ہے

 

32. اہل رقہ میں سے ایک ابو المضاء نامی شخص راوی ہے کہ امام صادق ؑ نے مجھ سے فرمایا:

کیا امام حسین ؑ کی زیارت کو جارہے ہو؟

 عرض کیا :جی ہاں ۔

 امام نے فرمایا: کیا اس سفر کے لئے اچھے کھانے لے جارہے ہو؟

میں عرض کیا: جی ہاں۔

 امام نے فرمایا: اگر تم اپنے ماں باپ کی قبر پر جاؤ تو کیا اسی طرح جاؤ گے؟

 میں نے عرض کی :پھر کیا کھاؤں؟

امام نے فرمایا: روٹی اور دودھ ۔

*****

اسی طرح کرّام نے امام صادق ؑ کی خدمت میں عرض کیا : آ پ پر قربان جاؤں لوگوں کا ایک گروہ ہے جب قبر امام حسین ؑ کی زیارت کو جاتا ہے تو اپنے ساتھ رنگ برنگ کے کھانے لے جاتا ہے اور ان کا رویہ ایسا ہوتا ہے جیسے سیر و تفریح کے لئے جا رہے ہیں ۔ امام صادق ؑ نے مجھ سے فرمایا: اگر یہ لوگ اپنے ماں باپ کی قبروں پر جاتے تو کیا یہی کرتے [1]۔

 

[1]. باب 47، حدیث 2.

 عضویت در کانال آموزش و فرهنگ اربعین

چاپ

برچسب ها: کامل الزیارات۔ حدیث، امام حسین علیہ السالم

نظرات


ارسال نظر


Arbaeentitr

 فعالیت ها و برنامه ها

 احادیث

 ادعیه و زیارات