ستاد مرکزی اربعین|کمیته فرهنگی، آموزشی

banner-img banner-img-en
logo

  ادعیه و زیارات


زیارت نہ کرنے کا انجام

چاپ
زیارت نہ کرنے کا انجام

 

31. حلبی راوی ہیں کہ میں نے امام صادق ؑ کی خدمت میں عرض کیا :

 آپ پر قربان جاؤں جو شخص قدرت و توانائی کے باوجود زیارت نہیں کرتا اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟

 امام نے فرمایا: ہم کہتے ہیں کہ اس شخص نے رسول خدا اور تمام ائمہ کو ناراض کیا ہے اور جو چیز اس کے حق میں فائدہ مند تھی اسے ہلکا اور بے قیمت شمار کیا ہے ، جو شخص امام حسین ؑ کی زیارت کرے خدا اس کی حاجات کو پورا کرتا ہے اور دنیوی اس کے مشکل امور کو حل کرتا ہے اس کے رزق و روزی اس کی جانب بھیجتا ہے اس کے رزق میں وسعت پیدا کرتا ہے اس کے پچاس سالہ گناہ کو معاف کردیتا ہے اور زائر اپنے اہل خانہ کی جانب ایسے واپس ہوتا ہے کہ اس کے تمام گناہ اس کے نامہ اعمال سے مٹا دیا جاتا ہے اگر درمیان راہ دنیا سے گذر جائے تو آسمان سے فرشتے نازل ہوتے ہیں اس کے جسم کو غسل دیتے ہیں ، جنت کے دروازے کھول دیتے ہیں ، اور روز محشر تک جنت کی روح بخش نسیم و ہوا اسے نوازش کرے گی اور اگر وہ صحیح و سالم گھر پہونچتا ہے تو رزق و روزی کے دروازے کھل جاتے ہیں اور زیارت میں خرچ کئے ہوئے ہر درہم کے بدلے اللہ اسے دس ہزار درہم عطا کرتا ہے اور روز محشر اس سے کہیں گے:

 ہر درہم کے بجائے دس ہزار درہم عطا ہوں گے خدا نے تمہاری مدد کی اور ان درہموں کو تمہارے لئے ذخیرہ کیا گیا ہے[1]۔

 

[1]. باب 46، حدیث 3.

 عضویت در کانال آموزش و فرهنگ اربعین

چاپ

برچسب ها: کامل الزیارات۔ حدیث، امام حسین علیہ السالم

نظرات


ارسال نظر


Arbaeentitr

 فعالیت ها و برنامه ها

 احادیث

 ادعیه و زیارات