ستاد مرکزی اربعین|کمیته فرهنگی، آموزشی

banner-img banner-img-en
logo

  ادعیه و زیارات


شب و روز کے زائرین

چاپ
شب و روز کے زائرین

 

23. داوود رقی راوی ہیں کہ میں نے امام صادق ؑ کو فرماتے ہوئے سنا کہ:

 خدا نے تمام موجودات میں سے فرشتوں سے زیادہ کسی کو خلق نہیں کیا ہے ہر رات غروب آفتاب کے وقت ستّر ہزار فرشتے آسمان سے نازل ہوتے ہیں اور ساری رات خانہ خدا کعبہ کا طواف کرتے ہیں اور طلوع فجر کے وقت واپس ہوجاتے ہیں اور قبر رسول پر جاکر انہیں سلام کرتے ہیں اور پھر قبر امیر المومنین پر جاکر سلام پیش کرتے ہیں اور پھر قبر امام حسین پر جاتے اور انہیں سلام کرتے ہیں اور سورج نکلنے سے پہلے آسمان کی طرف پلٹ جاتے ہیں اور اس کے بعد دن کے فرشتوں کی نوبت آتی ہے جن کی تعداد ستّر ہزار ہے وہ لوگ پورا دن خانہ خدا کعبہ کا طواف کرتے ہیں یہاں تک کہ سورج ڈوب جاتا ہے اور پھر قبر رسول پر جاتے ہیں اور انہیں سلام کرتے ہیں اور پھر قبر امیر المومنین کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں انہیں سلام و درود پیش کرتے ہیں اور آخر میں قبر مطہر امام حسین کی زیارت کرتے ہیں اور سورج ڈوبنے سے پہلے آسمان کی طرف واپس ہوجاتے ہیں [1]۔

 

[1]. باب 39، حدیث 2.

 عضویت در کانال آموزش و فرهنگ اربعین

چاپ

برچسب ها: کامل الزیارات۔ حدیث، امام حسین علیہ السالم

نظرات


ارسال نظر


Arbaeentitr

 فعالیت ها و برنامه ها

 احادیث

 ادعیه و زیارات