ستاد مرکزی اربعین|کمیته فرهنگی، آموزشی

banner-img banner-img-en
logo

  ادعیه و زیارات


یعقوب کربلا

چاپ
یعقوب کربلا

 

20. اہل تشیع کے راویوں میں سے ایک کا کہنا ہے امام زین العابدین ؑ کے غلاموں میں سے ایک شخص نے امام سجاد علیہ السلام کو ایک سائباں کے نیچے سجدہ کی حالت میں گریہ کرتے ہوئے دیکھا تو عرض کی :

 اے میرے مولا اے علی بن الحسین آپ کا یہ غم کربلا کب ختم ہوگا ؟

 امام نے سر اٹھایا اور فرمایا:

وائے ہو تجھ پر یعقوب کی  مصیبت ہم سے بہت کم تھی انہوں نے اپنے خدا سے شکوہ کیا اور جناب یوسف کی جدائی پر غمگین رہتے تھے جب کہ ان کا صرف ایک بیٹا ان سے دور ہوا تھا لیکن میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ میرے والد بزرگوار اور میرے اعزا میرے ارد گرد مقتول پڑے تھے اور ان کے سر قلم کردیئے گئے تھے ۔

جب امام سجاد ؑ نے فرزندان عقیل کے سلسلہ میں زیادہ محبت کا اظہار کیا تو آپ سے سوال ہوا کہ اپنے چچازاد بھائیوں میں آپ فرزندان عقیل کی طرف زیادہ رجحان کا اظہار کرتے ہیں بنسبت فرزندان جعفر کے ؟

 امام نے فرمایا: ان کی شہادت مجھے اپنے باپ کے ہمرکاب ہونے کے سبب باپ کی شہادت یاد دلاتی ہے اور میرا دل میرے باپ کی شہادت میں سلگ اٹھتا ہے [1]۔

 

[1]. باب 35، حدیث 2.

 عضویت در کانال آموزش و فرهنگ اربعین

چاپ

برچسب ها: کامل الزیارات۔ حدیث، امام حسین علیہ السالم

نظرات


ارسال نظر


Arbaeentitr

 فعالیت ها و برنامه ها

 احادیث

 ادعیه و زیارات