ستاد مرکزی اربعین|کمیته فرهنگی، آموزشی

banner-img banner-img-en
logo

  ادعیه و زیارات


مکھی کے پر کے برابر

چاپ
مکھی کے پر کے برابر

 

18. ابو ہارون مکفوف راوی ہیں کہ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:

اے ابا ہارون ہمارے لئے امام حسین ؑ کے بارے میں ایک شعر پڑھو ۔

 میں نے ایک شعر آپ کے لئے پڑھا: آپ نے گریہ کیا۔ آپ نے فرمایا: اس طرح شعر پڑھو جس طرح تم لوگوں کے درمیان شعر پڑھتے ہو یعنی سوز و گداز کے ساتھ ، میں نے اس طرح  شعر کو پڑھا:

 امام حسین کی قبر پر جاؤ اور ان کی پاک ہڈیوں کو سلام کہو ۔

امام نے پھر گریہ کیا اور فرمایا: اور پڑھو ، میں نے دوسرا شعر پڑھا ، امام پھر روئے  ۔میں نے پشت پردہ سے صدائے شیون و نالہ کو سنا ۔ جب میرے اشعار ختم ہوگئے تو امام نے فرمایا:

اے ابا ہارون جو بھی امام حسین ؑ کے بارے میں شعر کہے اور خود گریہ کرے اور دوسرے دس لوگوں کو رلائے جنت اس کے لئے لکھی ہوئی ہے اور جو کوئی امام حسین ؑ کے لئے شعر کہے اور خود روئے اور پانچ لوگوں کو رلائے تو جنت اس کے لئے لکھ دی گئی ہے اور اگر کوئی شعر کہے اورخود روئے اور دوسرے ایک شخص کو رلائے تو جنت ان دونوں کے لئے لکھ دی گئی ہے اور جو کوئی اپنی نشست میں امام حسین ؑ کو یاد کرے اور آپ کی یاد میں مکھی کے پر کے برابر اشک بہائے تو اس کا اجر خدا پر ہے اور خدا اس کے لئے جنت سے کم پر راضی نہیں ہوگا[1]۔

 

[1]. باب 33، حدیث 1؛ امام حسین ؑ پر گریہ کرنا ان ساری برکات و آثار کا حامل ہے اور انسان کو جنت میں لے جاتی ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن کون سا گریہ اور کیسی عزاداری ان آثار و برکات کی حامل ہے ؟ کیا اگر عزاداری، گریہ کرنا اور نوحہ کرنا گناہ و معصیت خدا کے ساتھ ہو اور امام حسین ؑ کے مقاصد و راہ و روش کی پابندی نہ ہو معرفت نہ ہو تو کیا پھر بھی ہماری عزاداری ہمیں جنت میں لے جائے گی؟یہ چیز بہت بعید ہے اور حقیقت سے دور ہے جنت ان آنسووں اور نالوں کا اجر ہے جو نام و مقصد حسین ؑ کو زندہ کریں اور اس بات کا سبب ہوں کہ انسانی احساسات و جذبات الہی مقاصد و فرمودات جو امام کے مقاصد تھے اس میں انقلاب برپا کریں اور افراد و معاشرہ میں عظیم انقلاب کا سبب ہو یہ مسئلہ امام حسین ؑ اور دیگر ائمہ کی زیارت کے سلسلہ میں ہے خود ان لوگوں سے اظہار محبت و مودت کا بھی ایک قاعدہ اور قانون ہے ۔

 عضویت در کانال آموزش و فرهنگ اربعین

چاپ

برچسب ها: کامل الزیارات۔ حدیث، امام حسین علیہ السالم

نظرات


ارسال نظر


Arbaeentitr

 فعالیت ها و برنامه ها

 احادیث

 ادعیه و زیارات