ستاد مرکزی اربعین|کمیته فرهنگی، آموزشی

banner-img banner-img-en
logo

 ادبیات و پژوهش


بندش آب اور خطبہ امام

چاپ
بندش آب اور خطبہ امام

عمر سعد کے فوجیوں نے امام ؑ پر سختی کی یہاں تک کہ امام اور آپ کے ساتھیوں پر تشنگی کا غلبہ طاری ہوا امام کھڑے ہوئے اور قبضہ شمشیر پر ٹیک لگا کر بلند آواز میں فرمایا:

تمہیں خدا کی قسم کیا مجھے پہچانتے ہو ۔

ہاں ! آپ فرزند رسول اور نواسہ رسول ہیں ۔

امام : تمہیں خدا کی قسم کیا جانتے ہو کہ میرے نانا رسولؐ ہیں ؟

ہاں ! بخدا جانتے ہیں ۔

امام :تمہیں خدا کی قسم کیا جانتے ہو کہ میرے باپ علیؑ بن ابی طالبؑ ہیں ؟

ہاں ! بخدا جانتے ہیں ۔

امام : تمہیں خدا کی قسم بتاؤ میری ماں فاطمہؐ بنت محمد المصطفی ؐہیں ؟

ہاں ! بخدا جانتے ہیں ۔

امام : تمہیں خدا کی قسم کیا جانتے ہو کہ حمزہ سید الشہداء میرے باپ کے چچا ہیں ؟

ہاں ! بخدا جانتے ہیں ۔

امام : تمہیں خدا کی قسم کیا جانتے ہو کہ جعفر جو جنت میں پرواز کررہے ہیں وہ میرے چچا ہیں ؟

ہاں ! بخدا جانتے ہیں ۔

امام : تمہیں خدا کی قسم کیا جانتے ہو کہ یہ تلوار جو میری کمر میں حمائل ہے وہ رسول خدا کی ہے ؟

ہاں ! بخدا جانتے ہیں ۔

امام : تمہیں خدا کی قسم کیا جانتے ہو کہ یہ عمامہ رسول خدا کا ہے جو میرے سر پر ہے ؟

ہاں ! بخدا جانتے ہیں ۔

امام : تمہیں خدا کی قسم کیا تم جانتے ہو کہ علی ؑوہ پہلے شخص ہیں جو اسلام لائے اور سب سے زیادہ عالم ، متقی اور ہر مومن و مومنہ کے مولا تھے ؟

ہاں ! بخدا جانتے ہیں ۔

امام :پھر کیوں میرے خون کو بہانا حلال گردانتے ہو ؟جب کہ حوض کوثر سے لوگوں کو دور کرنے کا حق میرے والد کو ہے اور لوگوں کو بھگائے اونٹوں کی طرح حوض کوثر سے دور کریں گے اور پرچم محمد روز قیامت ان کے ہاتھ میں ہوگا ۔

فوج اعدا نے کہا: ہم وہ سب جانتے ہیں جو آپ نے کہا لیکن ہم پھر بھی آپ کے قتل سے باز نہیں آئیں گے یہاں تک کہ تشنہ لب اپنی جان دے دیں ۔

امام حسین ؑ نے اس خطبہ کوپڑھ رہے تھے اور آپ کی بیٹیاں اور آپ کی بہن حضرت زینب ؑ ان کلامات کو سن رہی تھیں اور اس وقت گریہ و نالہ کیا اور اپنے چہروں پر طمانچے مارے ان کے گریہ کی آواز بلند ہوئی تو امام نے قمر بنی ہاشم حضرت عباسؑ اور علی اکبر ؑکو ان خواتین کی طرف بھیجا اور حکم دیا کہ ان خواتین کو خاموش کرائیں اور آپ نے فرمایا:میری جان کی قسم یقینی طور پر ابھی بہت طولانی گرئے ان کے لئے پیش آئیں گے ۔



منابع: لھوف
ارسال کننده: مدیر پورتال
 عضویت در کانال آموزش و فرهنگ اربعین

چاپ

برچسب ها بندش آب۔ پانی۔پابندی۔ امام حسین۔ کربلا

نظرات


ارسال نظر


Arbaeentitr

 فعالیت ها و برنامه ها

 احادیث

 ادعیه و زیارات